بوگس کالیں کرنیوالے مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)بوگس کالیں کر نے والے خاتون سمیت دوافرادمقدمات کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر422ج ب کی کشف نے پولیس ایمر جنسی نمبر15پر موٹر سائیکل چوری کی کال کی تو پولیس نے موقع پر جا کر وقوعہ کی تصدیق کی کال جھوٹی ثابت ہو ئی ۔ علاوہ ازیںمحبوب سکنہ چک نمبر243گ ب بھی ریسکیو15پربوگس کر نے کا مرتکب پایا گیا۔ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں