جدید زرعی رحجانات کو کاشتکاروں تک پہنچانا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گنے کی مختلف اقسام اور پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ بورڈ پنجاب کے پانچ مختلف شہروں میں ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر ڈاکٹر غلام مرتصی نے کہا کہ ملکی سطح پر جدید زرعی رحجانات کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانا ہو گا انہوں نے کہا کہ زراعت میں جدت لا کر زیادہ پیداوار کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے زراعت کے مسائل کے حل کیلئے تمام کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں ایسـآرـڈیـبی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہد افغان نے کہا کہ بورڈ کا قیام 2014 میں عمل میں لایا گیاجس کا بنیادی مقصد ملک میں بہترین معیار کے گنے کے بیج پر تحقیق کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں