مانگا منڈی (نامہ نگار) مانگا منڈی میں بھٹے کی دیوار گر نے سے ایک شخص جاں بحق، 3زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق اڈہ 62 ماشا اللہ برکس ملتان روڈ پر اینٹوں کے بھٹے کی دیوار گری۔ واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت 42سالہ محمد ستار عمر کے نام سے ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی۔




