فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران وکریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکریٹری شیخ محمد فاضل سینئر عہدیداروں نیکہا ہے کہ امریکی صدر سے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکہ علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار اور صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے انہوںنے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروںسمیت پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے وطن عزیز ( پاکستان) کی سرحدوں اور مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کا اظہار جس جرات سے کیااسپر تاجر برادری انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔




