بوگس چیک دینے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

کمالیہ (نامہ نگار)جعلی و بوگس چیک دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں مقبول احمد نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ محمد احسن شہزاد نے لین دین میں اسے 25لاکھ روپے کا جعلی و بوگس چیک دیا جو کہ مقررہ ڈیٹ پر ڈس آنر ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں عتیق الرحمن نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ محمد اعظم نے ادھار لی ہوئی رقم کے عوض 21لاکھ روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں