لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں زرعی آمدن پر ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200فیصد زیادہ ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے۔ ان اصولوں کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ دستاو یزا ت کیمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024کے تحت اٹھایا گیا ہے۔




