قومی کھیل ہاکی اصل مقام حاصل کرنے کیلئے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ عماد شکیل بٹ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ایسا کوئی ہے جو پاکستان ہاکی ٹیم کا دکھ درد سمجھ سکے، پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبولیت کا حامل لیکن قومی کھیل کو پوچھنے والے بہت کم ہیں۔ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی اصل مقام حاصل کرنے کیلئے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، کیا ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو قومی کھیل کی فکر ہے، اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے کھیل پر ہمارے وزراء زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کرکٹ لیگز پر بزنس مین خرچ کردیتے ہیں مگر ہاکی کیلئے بجٹ نہیں ہوتا ہے، ہم کھلاڑی ہیں اور ہمارا دکھ درد کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ سب کو ملکر پاکستان ہاکی کیلئے ہم آواز بننا پڑے گا، اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پاکستان ہاکی کا وجود مٹ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں