ذاتی زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی۔ کرن حق

ممبئی (شوبز نیوز) اداکارہ کرن حق کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے ویڈیو شیئر کی جس میں مزاحیہ جملوں پر لپسنگ کررہی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ نو ہائے ہیلو۔ویڈیو میں کرن حق کہتی ہیں کہ سیانے کہتے ہیں کہ کبھی کسی کی ہائے نہیں لینی چاہیے، اس لیے تمہارے ان باکس میں جتنے بھی ہائے کے پیغام آتے ہیں کوئی نہیں لینا، کسی کا جواب نہیں دینا سارے نظر انداز کردینے ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو کو متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔اس سے قبل انٹرویو میں خاتون مداح نے کرن حق سے پوچھا تھا کہ اداکار اکثر اپنے شوہر اور فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن آپ ایسا نہیں کرتیں اس کی کیا وجہ ہے۔؟کرن حق کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھتی ہوں اور مجھے شوہر کی طرف اجازت بھی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں