” لو گرو” نے کمائی میں اکشے کی نئی فلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (شوبز نیوز)پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے بھارتی فلم ہاس فل فائیو کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر لو گرو نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پانڈئوز کما کر 56 ہزار پانڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ہاس فل 5 کو شکست دے دی ہے۔لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پائونڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ کی فلم کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین بھی لو گرو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا، ابھی کچھ دن پہلے لو گرو دیکھی تھی اور سچ پوچھیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہے۔ایک اور مداح نے کہا، لو گرو ایک بہترین فلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں