سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا جوڑا پہننے پر تنقید کا سامنا

لاہور (شوبز نیوز)پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کو ایک نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حال ہی میں جاری کیے گئے اس ڈرامے کے ٹیزر کے بعد نہ صرف سجل اور ہمائیوں سعید کے درمیان عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، بلکہ سجل کے لباس نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔بعض صارفین نے اس عمل کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری حرکت کہا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سجل اپنا کوئی کپڑا ضائع نہیں جانے دیتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں