اداکاری چھو ڑ ی نہیں، اچھا کردار ملا ضرور کام کرونگا،ندیم

لاہور (شوبز نیوز)سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ اب یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مزاج اور شخصیت سے مطابقت رکھنے والا کردارکروں۔ ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ کسی بھی اداکار کی زندگی میں ایک وقت ایسا ہوتا ہے جب وہ ایک وقت میں کئی پراجیکٹس کی پیشکش قبول کر لیتا ہے لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ اسے جو کردار دیا جارہا ہے وہ اس کے مزاج اور شخصیت کے مطابق ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بھی کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں