زہریلی آئس کریم کھانے سے5افراد کی حالت غیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زہریلی آئس کریم کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں سول ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں، 208ر ب کے رہائشی عبدالسلام ولد عبدالعزیز نے گذشتہ شب بازار سے آئس کریم لایا اور اس کی اہلیہ عائشہ اسلام ، بیٹی فائقہ ، تنزیلہ اور عزیز تحسین ولد عبدالجبار آئس کریم کھا کر سوئے تو اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی ۔دست و قے آنے پر ہمسایوں نے اطلاع ہونے پر سول ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگیاں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں