قتل یا خودکشی ؟شاہی حلیم کے ملازم کی موت معمہ بن گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ جھمرہ روڈ عبداﷲ پور میں پرانا بجلی گھر کے قریب شاہی حلیم ہوٹل پر کام کرنے والے نوجوان کی موت معمہ بن گئی۔ دکان مالک کے مطابق ملازم نے خودکشی کی جبکہ پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او منصورآباد عالم علی کے مطابق آج علی الصبح عمر وقار ولد محمد سلیم قوم غوری نے ریسکیو15 پر کال کر کے بتایا کہ عبداﷲ پور میں پرانا بجلی گھر کے قریب شاہی حلیم کے نام سے دکان ہے، ناصر ولدنذیر احمد قوم بھٹی سکنہ 362 گ ب منصب دی جھوک ہمارے پاس ملازم تھا۔ جس کی پنکھے کے ساتھ نعش لٹکی ہوئی ہے جس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، جسکی اطلاع پر ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے کرائم سین ٹیم کو طلب کیا، نعش کو الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ منتقل کر دیا۔ اطلاع کے مطابق حالات مشکوک ہونے کی بناء پر نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جس کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں