صنعتی ایریا میں آتشزدگی 10 دکانیں خاکستر

کراچی(بیوروچیف) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹائون کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں، کافی دیر کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتے دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں