کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دبائو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس میں 2000پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 100انڈیکس 1لاکھ 17ہزار 900پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو حالیہ دنوں میں بڑی گراوٹ میں شمار کی جا رہی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ کے بعد کی غیر یقینی صورتحال، معاشی پالیسیوں پر خدشات اور سیاسی بے یقینی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ اگر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوا تو مارکیٹ میں مزید اتار چڑھائو کا امکان موجود ہے۔




