ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر ایک شخص جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ٹریکٹر ٹرالی اٹھارہ ہزاری سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ تھانہ نواں لاہورکے علاقہ پل ڈنڈیاں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی رکی تومحمد رمضان سکنہ کوٹ خیراجھنگ اتر کر پانی پینے گیا جو واپس چلتی ٹرالی پر چڑھنے کی کوشش میں تھاکہ اچانک اس کا پائوں پھسل گیااور وہ نیچے گر کرٹرالی کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے اس کی نعش رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہور منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاور پولیس ڈرائیور کی تلاش میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں