پاکستان کو کھل کر دو ٹوک الفاظ میں ایران کی حمائت کرنی چاہیے،سکندر اعظم خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کو کھل کر دوٹوک الفاظ میں ایران کی حمایت کا اعلان کرنا چاہئے’ ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے’ امریکہ اور اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے’ اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹا لمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندر اعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر عہدیداروں نے ایسوسی ایشن کے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا’ اجلاس میں چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے’ مقررین نے کہا کہ جنگ کے اثرات چھوٹے کاروبار پر پڑ رہے ہیں’ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کافی متاثر ہوئی ہے’ قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ چھوٹ تاجروں اور عوام کو معاشی ریلیف کب ملے گا’ بجلی’ گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئے قیمتوں کو روکنا ہوگا ،وفاقی و صوبائی حکومت عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے بجلی کے بھاری بھرکم بل غریب آدمی کے لئے وبال جان بن چکے ہیں غریب عوام کو ریلیف دیے بغیر کوئی چارہ نہیںکفایت شعاری اور خود انحصاری کو فروغ دیکر ہم عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف سے جان چھڑا سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں