شہید بے نظیر بھٹو عظیم باپ کی عظیم بیٹی تھی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر NA 100سدرہ سعید بندیشہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر واقعی ہی ایک بڑی عالمی لیڈر اور زندہ دل عوام دوست خاتون تھیں شہادتوں کی داستان بھٹو تیرا خاندان شہید، نواز شر یف اور عمران نیازی سو بار جنم لے لیں تو بھی بھٹو خاندان کی قربانیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے الحمدواللہ آج پاکستان کا دفاع اللہ کے فضل کے بعد بھٹو خاندان کی وطن عزیز کے لئے نا قابل فراموش خدمات کی بدولت مضبوط ہے ،فخر جمہوریت بینظیر بھٹو شہید کے72 واںیوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے ہر حال میں سامراجی طاغوتی جمہوریت دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے دختر مشرق بے نظیر بھٹو عظیم باپ کی عظیم بیٹی ہی نہیں جمہوری قوتوں کے لئے جرات و بہادری کا حقیقی نشان تھی آج ان کابیٹا چیئرمین بلاول بھٹو ملک و ملت کا حقیقی ترجمان بن کر اقوام عالم میں ابھرا ہے ۔ دختر مشرق کی72 یوم پیدائش پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ قائد عوام شہید بھٹو بے نظیر کا مشن مرد حر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی کامیابی اور جمہوری نظام کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ بی بی کے ایسے اندھے قتل کے پس پردے محرکات سے قوم کو آج تک آگاہ نہیں کیا گیا جو کہ بہت سے سوالات کو جنم دیتی ہے ”یوٹرن خان جی ”جمہوری انداز فکرمیںعوامی سیاست کرنے کا سلیقہ شہید بی بی کی جدوجہد سے سیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں