سولر پینلز پر ٹیکس میں مزید کمی کی جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سینئرسیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں اہم مسئلہ مہنگی ترین بجلی ہے، عوام کس کرب میں مبتلا ہیں، حکومت کو اس کا قطعی طور پر ادراک نہیں ہے ، غریب صارفین موسم گرما میں گھریلو صارفین فروخت کر کے بجلی کے بھاری بل ادا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی امپورٹ پر ٹیکس میں کمی کی جائے اسے مکمل طور پر ڈیوٹی فری کیا جائے، تاکہ عوام مہنگی ترین بجلی کے متبادل ذرائع اختیار کر کے شمسی توانائی سے استفادہ کر سکیں اور بھاری بلوں سے ان کی جان چھوٹ جائے، رانا زاہد توصیف نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ اس وقت جبکہ پوری دنیا سولر بجلی سے اپنی زندگیوں کو آسان بنا رہی ہے اور ہمارے حکمران اب بھی یہی چاہتے ہیں کہ لوگ سستی بجلی کی طرف نہ جائیں چنانچہ ہمیں زمانے کے ساتھ چلنا ہو گا اور پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو بھی فروغ دینا ہو گا تاکہ پٹرول قیمت میں کمی ہو سکے اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل ہو سکے اگر ملک میں بجلی سستی ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے انڈسٹری کا پہیہ چلے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت ملک میں مہنگی ترین بجلی کے باعث جہاں انڈسٹری کو تالے لگے اور محنت کش بے روزگار ہوئے وہاں کم آمدن والا پاکستانی بجلی اور گیس بلوں کی ادائیگی کے چکر میں پس کر رہ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں