سرگودھا(بیوروچیف) ڈرائی کلینر دوکاندار نے غریب دیہاڑی دار کی مزدوری ضبط کرکے اسکا جینا محال کردیا۔غریب کاریگر محمد نوید کی دھا ئی اے۔ایس۔پی سٹی سے انصاف کی اپیل کردی ۔ فرحان شبیر نامی شخص نے ڈرائی کلین کی دوکان بنا رکھی ہے جہاں پر اس نے غریب کاریگر کا 8 ہزار روپے ضبط کرکے رقم کے مطالبے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا کلیار ٹان چکی والی گلی یونیورسٹی روڈ سرگودھا میں واقع ڈرائی کلین دوکان مالک فرحان شبیر کے پاس کاریگر نوید کام کرتا رھا جس کی 20 دن کی دیہاڑی جوکہ 8 ہزار روپے بنتی ہے دوکان مالک فرحان نے ہڑپ کرلی۔




