فرقہ واریت پھیلانے والی تقاریر کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری و ہم آہنگی، امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔کسی کو بھی چنیوٹ کا امن و امان تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔میں خود مجالس،جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کررہا ہوں،ٹربل پوائنٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہاہے۔ڈی پی او نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں کل 258 جلوس نکالے جائیں گے جس میں 32 جلوس کیٹیگری اے، 66 جلوس کیٹیگری بی اور 160 جلوس کیٹیگری C کے ہوں گے۔ کل 685 مجالس ہائے کا انعقاد ہوگا جس میں سے 70 مجالس کیٹیگری اے، 193مجالس کیٹیگری بی اور 422 مجالس کیٹیگری سی کی ہوں گی۔ محرم الحرام کے دوران مجالس،جلوسوں پر چنیوٹ پولیس کے1ایس پی،7ڈی ایس پیزسمیت 15سو سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ حساس مقامات پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہونگی۔ جلوسوں مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں