سرگودھا(بیوروچیف)91سپر لیگ سیزن 5فائنل کا میدان مون تھنڈر نے مار لیا۔ مون تھنڈر نے بلال لائنز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سپر لیگ کا میلہ لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق 91سپر لیگ سیزن 5کا رنگا رنگ کرکٹ میلہ 91چک سرگودھا میں سجایا گیا جوکہ ہر سال کی طرح اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں شایقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کیا 91 سپر لیگ کی مینجمنٹ ہر آنے والے سیزن میں نئی جدت اور سرگودھا سے نئے ٹیلنٹ کو ملکی سطح پر متعارف کرا رہی ہے 91 سپر لیگ ایک برانڈ بن چکا ہے سرگودھا شہر سے بھی سینکڑوں شائقین شرکت کرکے ٹورنامنٹ کو چارچاند لگاتے ہیں سوشل میڈیا پر بھی لائیو میچ دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو چکی ہے ۔




