اشتہاری کے بیٹے کا اسلحہ سے لیس ویڈیو اور تصاویر پولیس کو دینے پر نوجوان پر تشدد

جڑانوالہ(نامہ نگار)مقدمہ میں اشتہاری ملزم کے بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ویڈیو اور تصاویر پولیس کو دینے کی رنجش پر نوجوان کو منڈی بچیانہ میں سر بازار مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آ گئی،متاثرہ نوجوان کا وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او، سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 586گ ب کے رہائشی سمیع اللہ نے پولیس تھانہ بچیانہ کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ سائل منڈی بچیانہ مسجد بازار میں کپڑے کی دکان پر سیلز مین ہے’ 21 جون کو الزام علیہان امان اللہ، انوار، عدنان ساکن 586گ ب نے مسلح اسلحہ نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے سربازار مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہان کا والد تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ میں اشتہاری ہے الزام علیہان کو شبہ تھا کہ سائل نے انکی اسلحہ سے لیس ویڈیو اور تصاویر بنا کر پولیس کو دی ہے۔ متاثرہ نوجوان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان، آر پی او ،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں