سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق

مانسہرہ (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔ ورثا کے پہنچنے تک بچے کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تحویل میں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں