قاتلانہ حملوں میں خاتون سمیت3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا’ ساہیانوالہ کے علاقہ 23 ج ب کے جاوید اقبال نے بتایا کہ اسکی خالہ خالدہ کوثر اپنے بیٹے عرفان کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں معمولی جھگڑے پر ملزمان آصف وغیرہ نے گولیاں مار کر خالدہ کو زخمی کر دیا۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ منظور پارک میں معمولی جھگڑے کا بدلہ لینے کی خاطر ملزمان سعد’ اسامہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے دکاندار ندیم کو زخمی کر دیا۔ ملت ٹائون کے علاقہ چندیاں تلاواں میں ملزمان کیلون مسیح وغیرہ نے بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر مخالف تنویر شہزاد کو زخمی کر دیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں