موٹروے پر کار سوار ولائتی شراب کی کھیپ سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کار سوار کو ولائتی شراب کی بھاری کھیپ سمیت قابو کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر علی نواز نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب موٹروے پر مشکوک کار IDJ-368 کو روک کر تلاشی لی، کار کے خفیہ خانوں میں 8بوتل بلیک لیبل’ 12بوتل بلیک ڈاگ’ 20 کین بیئر برآمد ہونے پر کار سوار کاشف علی کو حراست میں لیکر شراب سمیت حوالہ پولیس کر دیا۔ پکڑے جانے والے ملزم سے مزید برآمدگی کی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں