خام تیل کی قیمتوں میں کمی

کراچی (بیوروچیف) جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی۔لندن برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں 10فیصد تک گرگئیں ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل مزید سستا ہو کر 68 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے۔امریکی خام تیل کی قیمت بھی 6.12فیصد تک گرگئی ہے، امریکی خام تیل 69ڈالر 32سینٹس فی بیرل پر آگیا، خام تیل کی قیمتیں 12جون سے بھی کم سطح پر آگئیں ہے۔ عالمی معاشی ماہرین کے مطابق کشیدگی میں دوبارہ اضافہ نہ ہواتوتیل کی قیمتیں مزیدگرسکتی ہیں، دوسری جانب جنگ بندی کے بعد ایشیا کے مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری آگئی،جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں