لاہور /اسلام آباد /کراچی (بیوروچیف) کراچی،لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائیر پورٹ سے 55پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ کراچی سے جدہ، دوحہ اوراستنبول کے لیے 8پروازیں منسوخ کی گئیں، اس کے علاوہ کراچی سے دبئی کے لیے غیر ملکی ائیرلائن کی 2پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ لاہور سے شارجہ، مسقط اورریاض کے لیے 5پروازیں منسوخ ہوئیں۔اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور، دبئی اورابوظہبی کے لیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں، قومی ائیرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز 13گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی جب کہ لاہور سے دمام کی پروازب بھی تاخیرکا شکار ہے۔اسلام آباد سے دبئی کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز 15گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، بحرین سے اسلام آباد کی 2پروازوں میں 4گھنٹے سے زائدکی تاخیر ہوئی۔




