کمالیہ(نامہ نگار)غیر قانونی اسپیڈ بریکرز شہریوںکیلئے وبالِ جان بن گئے حادثات میں اضافہ، عوامی شکایات پر حکام خاموش ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر کی اہم شاہراہوں، گلیوں، محلوں، اور اسکولوں کے اطراف میں بنائے گئے غیر قانونی اسپیڈ بریکرز شہریوں کیلئے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں ۔ ان اسپیڈ بریکرز کی ساخت نہ تو کسی معیار کے مطابق ہے اور نہ ہی ان پر کوئی وارننگ سائن یا پینٹ کیا گیا ہے ، جسکے باعث آئے روز موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں کے حادثات پیش آ رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں اورمرکزی بازاروں میں مقامی افراد نے اپنی مرضی سے سیمنٹ، بجری اور ریت سے اونچے نیچے اسپیڈ بریکرز بنا رکھے ہیں، جو ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو فوری طور پر ختم کروایا جائے ۔




