وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ لاہور،ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شہر کا دورہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نیڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے والٹن روڈ پرنئے اوورہیڈ برج کامعائنہ کیا،وزیراعلی مریم نواز نے نوتعمیرشدہ ”روٹ 47 ”کا بھی معائنہ کیا۔سی بی ڈی” روٹ 47” کو عام ٹریفک کیلئے مکمل فعال کردیا گیا۔سی بی ڈی روٹ 47 کوباقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ روٹ 47” 4.5 کلومیٹر طویل، دو طرفہ اور 3 رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔کلمہ چوک کو والٹن سے ملانیوالا ”روٹ 47” 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔سی بی ڈی روٹ 47 سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے،یہ لاہور کی پہلی سمارٹ اور جدید انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے۔روٹ 47پر تقریباً 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل سواروں کیلئے لین بھی مخصوص ہے۔والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل و سائیکل سواروں کیلئے بھی علیحدہ واک وے مخصوص کیا گیا ہے۔والٹن ریلویکراسنگ فلائی اوورپر912میگا واٹ پرنصب سولرپینلزسے ایک میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں