ٹیکس پالیسیوں کیوجہ سے انڈسٹری مشکلات کا شکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سینٹرل چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن خالد محمود چیمہ، سینئر وائس چیئر مین شیخ خالد عزیز مخی،زونل وائس چیئر مین عامر نثار،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،چوہدری جاوید صادق کاہلوںنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی کو زمینی حقائق کے مطابق بنانے اور قومی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے چیمبرز آف کامرس، تجارتی اداروں اور صنعت کاروں کے ساتھ جامع مشاورت ضروری ہے۔مہنگی توانائی،فرسودہ ٹیکنالوجی، جدت کی کمی اور متضاد ٹیکس پالیسیوں جیسے مسائل کی وجہ سے پاکستان میں انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے جس سے نمٹنے کے لیے متفقہ اور قابل عمل پالیسی کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں