ورلڈ اولمپک ڈے،اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے زیر اہتمام ورلڈ اولمپک ڈے کی مناسبت سے راول جھیل اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں اولمپزم کے جذبہ کو اجاگر کیا گیا۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اولمپین صدف صدیقی،اولمپین احمد علی، اولمپین لیاقت علی، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور پاکستان روئنگ فیڈریشن کے چیئرمین رضوان الحق و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں