مجھے پہلا ہالی ووڈ پروجیکٹ بغیر کسی کوشش کے ملا۔ ثمینہ احمد

لاہور (شوبز نیوز) 60 کی دہائی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ثمینہ احمد نے ٹیلیویژن، تھیٹر اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور آج بھی اپنی بے مثال اداکاری کے باعث مداحوں میں عزت اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔حال ہی میں وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے مس مارول میں کام کیا۔اداکارہ نے مارول کی مشہور سیریز مس مارول میں مرکزی کردار کی نانی کا کردار ادا کیا جو اس کہانی کے جادوئی سفر کی بنیاد بن جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں