نیویارک (شوبز نیوز)معروف ماڈل اور کاروباری شخصیت ہیلی بیبر حال ہی میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر عوامی جگہوں پر دیکھی گئیں، جس کے بعد ان کے اور شوہر جسٹن بیبر کے درمیان علیحدگی کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی بیبر کو ویسٹ ولیج کے ریسٹورنٹ دی کامرس اِن میں ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے تقریبا 5 لاکھ ڈالر مالیت کی شادی کی انگوٹھی نہیں پہن رکھی تھی، ہیلی اس موقع پر خاکی ٹرنچ کوٹ اور چشمے پہنے ہوئے تھیں۔




