مال ہڑپ کرنے پر باپ نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) باپ نے سگے بیٹے کیخلاف امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا، 195گ ب کے رہائشی صدیق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے بیٹے انوار الحق کے پاس بطور امانت رکھوایا بعد ازاں مال کا مطالبہ کیا توواپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ جس پر باپ نے بیٹے کیخلاف 406گ ب کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں