لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 2بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر پورے ایک ہفتے کی شہد کی سپلائی کھا گئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 4سالہ بھالو مش اور لوسی پیر کی سہ پہر جنوب مغربی انگلینڈ کے وائلڈ لائف پارک وائلڈ ووڈ ڈیون سے فرار ہو کر سیدھا ایک فوڈ اسٹور پر گئے اور وہاں موجود شہد کی پورے ایک ہفتے کا شہد کھا گئے۔پارک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بھالووں سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن پھر بھی احتیاطا بھالووں کو دیکھنے کے لیے آئے تمام لوگوں کو محفوظ عمارت میں لے جایا گیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ دونوں بھالو تقریبا ایک گھنٹے تک پارک سے باہر رہے اور جب تک انہیں پارک میں واپس نہیں لے جایا گیا اس وقت تک سی سی ٹی وی کے ذریعے مسلسل ان کی نگرانی کی جاتی رہی۔بیان میں یہ بھی بتایا کہ دونوں بھالو پارک واپس پہنچتے ہی فورا سو گئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے کہ آخر دونوں بھالو پارک سے فرار ہونے میں کامیاب کیسے ہوئے۔




