غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نئی دہلی میں احتجاج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد ہے، بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے، فوری جنگ بندی اور مودی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 77 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 31 ہزار 848 زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں