موٹرسائیکل کی کھڑی ٹرالی سے ٹکر،بیٹا جاں بحق،باپ زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں بیٹا جاں بحق باپ زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 656/7کا رہائشی لیاقت ولد عزیز اپنے بیٹے صداقت کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ پر چک نمبر 237 گ ب کے قریب موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں لیاقت زخمی ہو گیا جبکہ آسکا بیٹا صداقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے لیاقت کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے صداقت کی نعش کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں