خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ بندی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی، امریکی خام تیل 5.73فیصد سستا ہوگیا، 64.50ڈالر فی بیرل پر آگیا، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، 66.18ڈالر فی بیرل فروخت ہونے لگا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں