ڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس کا فیڈمک آفس کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی جانب سے صنعتکاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر عباس نے فیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ایکسائز نے چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار، سی ای او جمیل احمد اور فیکٹری مالکان سے ملاقات کی اس موقع پر صنعتکاروں نے محکمہ ایکسائز سے متعلق ٹیکسوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز نے تمام مسائل کے میرٹ پر فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ٹیکس نظام میں سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی کے لئے تمام متعلقہ محکمے باہم مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے نہ صرف صنعتی شعبہ مضبوط ہوگا بلکہ مجموعی کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔یہ اقدام حکومت پنجاب کے بزنس فرینڈلی ویژن کی عملی تصویر ہے جو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں