فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نوا ز شریف نے متحرک ہو کر کم مدت میں عوام کونہ صرف مہنگائی سے نکال د یا بلکہ کسان کارڈکے ذریعے چھوٹے کسانوں کواربوں روپے کی سبسڈی،دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں گھرآبادسمیت درجنوں بنیادی سہو لتو ں کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے وفاقی اورپنجاب کے بجٹ میں بھی کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا۔ملک اورعوام کیلئے کئے گئے اقدامات سے واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کام کرنیوالی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی کام خراب کرنیوالی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی ہے۔




