فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کی کوارڈینیٹر و ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمر نے کہا کہ کبھی گیس مہنگی کبھی کھاد مہنگی کبھی ادویات مہنگی آخر عوام کی اس مہنگائی سے جان کب آزاد ہوگی ملک کی زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے زرعی ملک کا کسان اشرافیہ اور مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے ناجائز منافع خوری نے کسانوں کاشت کاروں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے پیپلزپارٹی ملک کے تمام جفا کش کسانوں کے ساتھ ہو نے والی معاشی نہ انصافی کی شدید مزمت کرتے ہیں۔




