ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنی 17سالہ بیٹی کو میڈیکل کے موک (آزمائشی) ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کرنے پر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17سالہ سادھنا بھونسلے نے دسویں جماعت میں 92.60فیصد نمبر حاصل کیے تھے تاہم میڈیکل موک ٹیسٹ میں وہ اپنے والد کی امید کے برعکس کم نمبر حاصل کر پائی، جس پر والد نے غصے میں آکر ڈنڈے سے بے رحمی سے مارا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق سادھنا بھونسلے کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس پر ان کی ماں پریتی بھوسلے انہیں فوری طور پر انہیں اوشاکل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج شروع ہونے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئیں۔بعد ازاں، والدہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کو گرفتار کیا اور وہ 24 جون تک پولیس کی حراست میں رہے گا جب کہ والد نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ملزم کی شناخت 50 سالہ دھونڈی رام بھاگوان بھوسلے کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل ہیں۔




