چنچل والا میں خون کی ہولی،نوجوان ماں اور ماموں سمیت قتل،مخالفین نے اشتہاری مار ڈالا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پینسرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 3مقدمات کا اشتہاری ملزم قتل، پینسرہ بھوانہ روڑ بسرا ٹائون کے قریب دھوپ سڑی کے رہائشی اکرام عرف ٹونی کی علی وغیرہ سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی، مخالفین نے گزشتہ روز اکرام عرف ٹونی ولد دوست محمد جوئیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس سے قبل مقتول اکرام عرف ٹونی کا ایک بھائی قتل اور ایک فائر لگنے سے معذور ہو چکا ہے، مقتول 3مقدمات میں اشتہاری تھا، دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی۔دریں ثنائ۔ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) چنچل والا میں خون کی ہولی۔ پسند کی شادی کا المناک انجام۔ ماں بیٹے کو ماموں سمیت قتل کردیا گیا۔ تین افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔مارچری عملہ کی بے حسی 24گھنٹے بعد بھی مقتولین کا پوسٹمارٹم نہ ہوسکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے چک نمبر 241ر۔ب چنچل والا کے رہائشی ملزم خرم نے اپنے محلہ دار ظہور کی بیٹی کو گھر سے بھگا کر اس سے پسند کی شادی کرلی تھی اور چند دن بعد ہی لڑکی کو واپس لے کر آگیا اور ہمسایہ گھر میں بسنے لگا جس کے نتیجے میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ گزشتہ روز لڑکی کی ماں سکینہ زوجہ ظہور احمد اپنے بیٹے 22 سالہ صمد ولد ظہور اور بھائی چالیس سالہ اشتیاق ولد مشتاق وغیرہ کے ہمراہ داماد کے گھر لڑنے کیلئے پہنچے تو اس دوران داماد خرم کے بھائی رانا چاند وغیرہ نے کلہاڑیوں سے حملہ کرکے صمد کو موقع پر ہی قتل کردیا اور اس کی ماں سکینہ۔ ماموں اشتیاق اور دیگر عزیزوں اسامہ۔ عبد الستار اور ذیشان کو شدید زخمی کردیا۔ ملزمان خون کی ہولی کھیلنے کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع پر تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول صمد کی لاش قبضہ میں لے لی۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دوران علاج بہن بھائی چالیس سالہ اشتیاق اور 45 سالہ سکینہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن کی لاشیں مارچری یونٹ منتقل کردی گئیں جبکہ باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ میں تاحال ماں بیٹے اور ماموں کا پوسٹمارٹم مکمل نہ ہوسکا ہے۔ المناک سانحہ پر چنچل والا کی فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس نے رات گئے مختلف گھروں پر چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں