ماں بیٹے پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار کو6ماہ قید،50ہزار جرمانہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب نے تھانہ صدر جڑانوالہ میں تعینات پولیس اہلکار کو ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 6 ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، پولیس اہلکار شاہد رسول تھانہ صدر جڑانوالہ میں تعینات ہے،تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں کے رہائشی لیاقت نے 5 مئی 2024 کو تھانہ بڑا گھر میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کا 11 سالہ بیٹا علی رضا دوستوں کے ہمراہ پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ الزام علیہ اسلم نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹھیپر مارے اسی دوران سائل کی اہلیہ نے مداخلت کی تو الزام علیہ شاہد رسول نے اسے بھی زرد کوب کیا اور بعدازاں الزام علیہ شاہد رسول مسلح پسٹل سائل کے گھر کے باہر آیا اور سنگین نتائج کی دھکیمیاں دیتے غلیظ گالیاں دیں اندراج مقدمہ کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ صدر جڑانوالہ میں تعینات پولیس اہلکار شاہد رسول کو 6 ماہ کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں