پنجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن احسن اقدام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجا ب میں تجاوزات کیخلاف آپر یشن وزیر اعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے ، تجاوزات کی وجہ سے بازاروں میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا تھا۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ تاکہ خریداری کرنیوا لو ں کو آسانیاں ہوں۔کراسان خان ایڈووکیٹ نے مز ید کہا کہ دکانداروں کے اکثر پھٹے دکان کے باہر ہوتے تھے جسکی وجہ سے آنے جانے میں مشکلات تھیں اب تجاوزات کے آپریشنز کیخلاف بازار کھلے ہوگئے ہیں اور خریداروں کو بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں