باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)باپ بیٹے کو تشدد کانشانہ بنانے والے افرادکے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمب304ج ب کے سجاد احمد کو اس کے بیٹے سمیت ملزمان اسد رزاق وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ۔شورواویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی ۔وجہ عناد الزام علیہ نے بھتیجے کو بیرون ملک بجھوانے کیلئے رقم لی تھی جنہوں نے اس کو باہر نہ بجھوایا ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں