کمالیہ شہر کا مرکزی بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹریفک حادثات میں اضافہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر کا مرکزی بائی پاس شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے ، جس کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات میں خطرنا ک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ بائی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گڑھوں، ناہموار سڑک نے اس اہم شاہراہ کو حادثات کا گڑھ بنا دیا ہے ، جب کہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی موثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیاں، خاص طور پر مال بردار ٹرک اور ہیوی لوڈر ٹرانسپورٹ اس روٹ سے گزرتی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے موجود ہیں جن میں بارش کے بعد پانی جمع ہو جاتا ہے ، جس سے پھسلن پیدا ہو کر حادثات کا باعث بنتی ہے ۔علاقہ مکینوں اور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائی پاس کی ناقص حالت سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بائی پاس کی فوری مرمت اور ازسرنو تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں