گوجرہ(نامہ نگار)چوروں اور نوسر بازوں نے مختلف وارداتوں میں لوگوں کو مال وزر سے محروم کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر95ج ب کے ریاض کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم نوسر باز میں باتوں میں لگا کر ایک لاکھ پچاس ہزارروپے اینٹھ لئے۔عمران پارک گوجرہ کے حسنین خالدکے گھرسے نامعلوم چوروںنے داخل ہو کرتین عددقیمتی موبائل،محلہ مذکور کے محمد رفیق کے گھر سے چارعددقیمتی موبائل ونقدی کل مالیت 92ہزارروپے،چک نمبر282ج ب کے بلال احمد کی جیب سے 50ہزارروپے مالیت کا موبائل عمران پارک کے گھرحسن گلزارکے گھر سے47ہزارروپے نقدی وطلائی زیورات مالیت1لاکھ78ہزارروپے،چک نمبر420ج ب کے اللہ دتہ کے گھر سے تین عدد موبائل ونقدی رقم کل مالیت1لاکھ15ہزارسے زائد چوری کر لئے۔




