کمالیہ(نامہ نگار)جعلی و بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق اظہر نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ اس نے الائیڈ بنک کمالیہ کے نزدیک بائیک رکشہ شوروم بنا رکھا ہے مزمل نے لوڈر رکشہ مالیت تین لاکھ روپے خرید کیا اور اسکے عوض 3لاکھ روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔




